the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
باٹنی، زوالوجی، کیمسٹری، فزکس، ریاضی ، تاریخ، پبلک ایڈمنسٹریشن، سیاسیات، معاشیات، اسلامک اسٹڈیز و دیگر میں انٹیگریٹیڈ کورسز کا آغاز
حیدرآباد،24 ؍ اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی نے ریگولر (روایتی طرز تعلیم) کورسز میں داخلہ کیلئے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار کے بموجب تعلیمی سال 2014-15ء میں نئے کورسز میں پی ایچ ڈی میں ماس کمیونکیشن اینڈ جرنلزم اور سوشل ورک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انٹیگریٹیڈ کورسز سائنسس میں باٹنی، زوالوجی، کیمسٹری،فزکس ، ریاضی ، کمپیوٹر سائنس اور ہیومانٹیز اینڈ سوشل سائنسس میں تاریخ، پبلک ایڈمنسٹریشن، سیاسیات، معاشیات ، سماجیات ، اسلامک اسٹڈیز، اردو ، انگریزی ، ہندی ، عربی، فارسی نئے کورسز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ داخلہ اعلامیہ میں پارٹ ٹائم اور متوازی کورسز کی تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دینے کے متعلق ذکر ہے جس کا مطلب ہے کہ تمام دیگر ڈپلوما ، پی جی ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز کا تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ اہل امید وار اور ایسے امیدوار جن کے نتائج آنے والے ہوں درخواست دے سکتے ہیں۔ یونیورسٹی میں روایتی لسانی کورسس کے علاوہ پیشہ ورانہ اور تکنیکی اہمیت کے حامل پروگرامس دستیاب ہیں۔ اس جامعہ میں ایم اے (اردو‘ فارسی‘ عربی‘ ہندی‘ انگریزی‘ ٹرانسلیشن اسٹڈیز‘ پبلک ایڈمنسٹریشن‘ ویمن اسٹڈیز‘ ترسیل عامہ و صحافت (ایم سی جے) ‘ پولیٹیکل سائنس‘ اسلامک اسٹڈیز)‘ ماسٹر آف سوشیل ورک ‘ ایم بی اے‘ ایم کام‘ ایم سی اے ‘ ایم ایس سی (ریاضی)‘ بی ٹیک۔ ایم ٹیک (کمپیوٹر سائنس) ‘ ایم ایڈ (حیدرآباد، سری نگر، دربھنگہ اور بھوپال میں دستیاب) ‘ بی ایڈ (حیدرآباد، سری نگر، دربھنگہ ، بھوپال، اورنگ آباد، آسنسول اور سمبھل میں دستیاب) ‘ ڈی ایڈ‘ ایم فل (اردو‘ عربی ‘ فارسی ‘ انگریزی‘ ہندی‘ ٹرانسلیشن اسٹڈیز‘ پبلک ایڈمنسٹریشن‘ ویمن اسٹڈیز‘ سوشیل ایکسکلوژن اینڈ انکلوزیو پالیسی اسٹڈیز، مینجمنٹ )‘ پی ایچ ڈی (فل ٹائم ) (اردو‘ فارسی‘ عربی ‘ ہندی‘ انگریزی‘ ٹرانسلیشن اسٹڈیز‘ ویمن اسٹڈیز‘ پبلک ایڈمنسٹریشن‘ سوشیل ایکسکلوژن اینڈ انکلوزیو پالیسی اسٹڈیز ‘ ایجوکیشن‘ مینجمنٹ ، کمپیوٹر سائنس، سوشل ورک اور ماس کمیونکیشن اینڈ جرنلزم)‘ پالی ٹیکنیک پروگرامس (حیدرآباد، بنگلور اور دربھنگہ کیلئے)(سیول انجینئرنگ‘ کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ ‘ الکٹرانک اینڈ کمیونکیشن



انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹکنالوجی(آئی ٹی صرف حیدرآباد کے لیے)‘ پی جی ڈپلومہ پروگرامس (فنکشنل ہندی اور فنکشنل اردو)‘ ڈپلومہ پروگرامس (عربی‘ عربک ٹرانسلیشن‘ تحسین غزل ‘ فارسی ) اور سرٹیفکیٹ پروگرامس (خوش خطی‘ آموزش اُردو ‘ تحسین غزل ‘ عربی‘ فارسی) کورسز دستیاب ہیں۔ پراسپکٹس یونیورسٹی کیمپس‘ حیدرآباد‘ لکھنؤ کیمپس‘ کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن‘ ریجنل/ سب ریجنل سنٹرس اور سٹی سنٹر‘ حج ہاؤز ‘ حیدرآباد پر 150 روپئے کے چالان کے عو ض حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پراسپکٹس مع درخواست فارم شخصی طور پر بعوض 150/- روپے کے چالان یا بذریعہ ڈاک 200 روپے چالان کی ادائیگی پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ڈاؤن لوڈ کیے گئے فارم کے ساتھ 100 روپئے کا چالان منسلک کرنا ہوگا۔ (چالان فارم یونیورسٹی ویب سائٹ اور مصرحہ بالا مقامات پر دستیاب رہیں گے۔) چالان کے ذریعہ فارم کی قیمت سارے ہندوستان میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی کسی بھی شاخ / انڈین اوورسیز بینک ، گچی باؤلی برانچ (حیدرآباد) پر جمع کی جاسکتی ہے۔ ہر انٹرنس ٹسٹ کے لیے 100 روپئے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔ ایسے پروگرام جن میں انٹرنس ٹسٹ کا لزوم ہے کے فارم آن لائن بھی جمع کیے جاسکتے ہیں۔ تمام پی ایچ ڈی/ ایم فل / بی ٹیک ۔ ایم ٹیک (سی ایس ای) / ایم سی اے / ایم اے (ایم سی جے) / ایم بی اے / ایم کام پروگرامس/ بی ٹیک ایم ٹیک (سی ایس ای) لیٹرل انٹری برائے سال دوم/ ڈی ایڈ / بی ایڈ / ایم ایڈ/ پالی ٹیکنیک پروگرامس کے لیے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 12؍ مئی 2014ء ہے۔ تمام میرٹ کی اساس پر داخلے کے پی جی پروگرامس (بشمول ایم ایس ڈبلیو) / انٹگریٹیڈ پوسٹ گریجویٹ پروگرامس (3 سالہ ڈگری میں داخلہ کے ذریعہ آنرس اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری) برائے حیدرآباد / لکھنؤ میں دستیاب کورسز کے لیے آخری تاریخ 9؍ جون 2014ء ہے۔ ڈپلوما، پی جی ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز کیلئے 4؍ اگست آخری تاریخ مقرر ہے۔ ایس سی/ ایس ٹی اور او بی سی امیدواروں کیلئے گورنمنٹ آف انڈیا کی ریزرویشن پالیسی رہے گی۔ فنڈس کی دستیابی کی صورت میں پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو ماہانہ 1000 روپئے اسکالر شپ یونیورسٹی کی جانب سے دی جائے گی۔ یو جی سی کی جانب سے ایم فل طلبہ کو 5000 روپئے اور پی ایچ ڈی کے طلبہ کو 8000 روپئے فیلو شپ دی جائے گی۔ حسب گنجائش بوائز ہاسٹل کے علاوہ لڑکیوں اور خواتین کیلئے گرلز ہاسٹل اور ڈے کیئر سنٹر کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی کے ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

ڈاکٹر محمد فریاد
انچارج پبلک ریلیشنز آفیسر
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.